پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے درخواست پر سی سی پی او کو انکوائری کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ سی سی پی او انکوائری افسر مقرر کریں، انکوائری افسر انسپکٹر کے رینک سے کم نہ ہو۔
عدالت نے حکم نامہ جاری کیا کہ تفتیشی افسر پیٹرول پمپ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کریں۔ درخواست گزار کا بیان بھی قلمبند کیا جائے، تمام ثبوتوں کو اکھٹا کیا جائے اور انکوائری ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے حکم نامہ میں کہا کہ درخواست گزار اور اس کا بھائی واقعہ کے وقت نجی پیٹرول پمپ پر موجود تھے۔ بھائی کو 15 مئی کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے حکم نامہ میں یہ بھی کہا کہ ایس ایچ او تھانا چمکنی نے درخواست گزار کے بھائی کی گمشدگی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
Load/Hide Comments




