آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا، یہ حقوق کا وعدہ تھا، بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 79 سال ہوگئے،21 سال بعد ہم آزادی کی سنچری منائیں گے۔

یومِ آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام  میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزادی صرف سرزمین حاصل کرنے کا نام نہیں تھا، یہ حقوق کا وعدہ تھا، یہ وعدہ تھا پاکستان کے لوگوں سے، اُن علاقوں اور ریاستوں سے جنہوں نے پاکستان سے جُڑنے کا فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اس وعدے کو اپنے آئین میں لکھا، ہم اسے بار بار دہراتے بھی ہیں، ہماری نسل کا کام ہے2047ء تک اُس آئینی وعدے کو ہر گھر تک پہنچائیں۔

پی پی پی چیئرمین نے جشن آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھپے، پاکستان پائندہ باد۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں