مولانا فضل الرحمان کی بیرسٹر گوہر کی رہائش آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ گئے۔
جہاں انہوں نے بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے۔
اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments




