نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، وزیرِ اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے مری پہنچ گئے۔

گورنمنٹ ہاؤس مری میں نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے حمزہ شہباز بھی کشمیر پوائنٹ مری پہنچ چکے ہیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، حمزہ شہباز، وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

گورنمنٹ ہاؤس میں نو منتخب ن لیگی اراکینِ کشمیر اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل پر مشاورت کرے گی۔

اجلاس کچھ ہی دیر میں گورنمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں