ضلع باغ کے 2 حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ، گنتی کا عمل جاری
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے 2 حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ایل اے 15 باغ کے 9 اور ایل اے 16 باغ کے 14 پولنگ اسٹیشنوں میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔
10 اگست کو کچھ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان نہ پہنچنے اور کچھ پر بے امنی کے باعث پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔
Load/Hide Comments




