سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی 8 روزہ کارکردگی رپورٹ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی 8 روزہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق 3 رکنی بینچ کے سامنے 3 اور 4 اگست کو 39 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گیے تھے، بینچ نے 2 دن میں 24 مقدمات نمٹائے جبکہ 17 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت نے 5 سے7 اگست تک مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
رپورٹ کے مطابق 2 رکنی بینچ کے سامنے 3 دن میں 49 کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے، 38 مقدمات نمٹائے اور 16 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔
کارکردگی رپورٹ کے مطابق 3 اگست سے 8 اگست تک مجموعی طور پر 113 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گیے، بینچز نے 74 مقدمات نمٹائے اور 46 کیسز کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق 10 اور11 اگست کو 37 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے، 2 رکنی بینچ نے 22 مقدمات نمٹائے 18 کیسز کی سماعت ملتوی کردی۔




