خضدار، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments




