آبادی میں گھس کر خواتین پر حملہ کرنےوالوں کےخلاف کھڑے ہونا ہوگا: مینا مجید بلوچ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر کھیل مینا بلوچ نے کہا ہے کہ آبادی میں گھس کر خواتین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔
کوئٹہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عام شہری، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، معصوم خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے۔
مینا بلوچ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہاڑوں پر چھپے ہوتے ہیں، وہ وہاں سے آکر وار کرتے ہیں، نوشکی کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماں بیٹی کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے خلاف کام کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور صوبے میں امن دشمنوں کو شکست دیں گے۔
ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمینیٹیریںز اس طرح کے واقعات پر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خواتین کو ہر حال میں تحفظ دیا جانا چاہیے۔
Load/Hide Comments




