اوکاڑہ: حجرہ شاہ مقیم سے 3 مبینہ منشیات فروش خواتین گرفتار

اوکاڑہ پولیس نےحجرہ شاہ مقیم سے 3 مبینہ منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نسرین، سلمیٰ اور نادیہ نامی 3 خواتین کو حجرہ شاہ مقیم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
تینوں منشیات فروش خواتین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments




