امریکہ میں ایک ہی پرواز نمبر اور کال سائن کے طیارے آمنے سامنے، بڑا حادثہ ٹل گیا

امریکہ میں ایک ہی پرواز نمبر اور کال سائن کے طیارے آمنے سامنے، بڑا حادثہ ٹل گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ میں امریکن ایئرلائنز کی 2پروازیں ایک ہی وقت میں ایک ہی فلائٹ اور کال سائن “2482” کے ساتھ فینکس اسکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب فضائی حدود میں آمنے سامنے آگئیں۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت اور فوری ہدایات کی وجہ سے ایک بڑا فضائی حادثہ ٹل گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکاگو سے آنے والی فلائٹ 2482خراب موسم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ایئر لائن نے مسافروں کو وقت پر روانہ کرنے کیلئے فینکس میں ایک متبادل جہاز کا انتظام کیا جو اسی نمبر (2482) کے ساتھ روانہ ہوا۔ اس دوران شکاگو سے آنے والا تاخیر کا شکار طیارہ اور فینکس سے اڑان بھرنے والا متبادل طیارہ ایک ہی ریڈیو فریکوینسی پر ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ 25سالہ تجربہ کار ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر دونوں طیاروں کو الگ الگ شناخت فراہم کی۔ اے ٹی سی نے ایک طیارے کو “2482 آن ارائیول” اور دوسرے کو “2482 آن ڈیپارچر” کا نام دیا۔ کنٹرولر نے آنے والے جہاز کو روانہ ہونے والے جہاز سے اوپر رکھا اور بروقت اونچائی کی ہدایات دے کر دونوں کو بحفاظت گزار لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں