جیل ملاقات کیلئے مینوئل ہے، ایک کو اجازت دی تو سب کو دینا ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

جیل ملاقات کیلئے مینوئل ہے، ایک کو اجازت دی تو سب کو دینا ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت میں زیر التوا معاملے پر بحث نہیں ہوتی لیکن ہم کر رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہونے والی بحث پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 9 مئی یا بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالت میں چلے، بانی اور باقیوں نے اپیلیں فائل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپیل یا ٹرائلز کی سماعت کے دورانیے کی بہت خراب حالت ہے، 6، 6 سال نیب کی اپیل کے فیصلے نہیں ہوتے، بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں عدالتی فورمز پر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سزا عدالتوں سے ہوئی، عدالت میں اپیل کی، عدالت نے ہی ضمانت دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیل ملاقات کے لیے جیل مینوئل ہے، آج اگر ہم ایک قیدی کو اجازت دے دیں تو پھر سارے قیدیوں کو اجازت دینا ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وہی نظام تبدیل کرنے آئے تھے کہ محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑا ہوگا، عدالت میں زیر التوا معاملے پر بحث نہیں ہوتی لیکن ہم کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں