میئر کراچی نے صدر میں ختم نبوتﷺ چوک کا افتتاح کردیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر میں ختم نبوتﷺ چوک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ میرے سامنے ختم نبوتﷺ چوک بنانے کی درخواست رکھی گئی تو دل نے فوری کہا یہ کرنا چاہیے۔ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں ایسے کام کیے جائیں جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہیں۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا ختم نبوتﷺ چوک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری الیکٹرانک مارکیٹ والوں کی ہوگی۔ 

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ شہر کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں