موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ نہیں ہے، اسد قیصر

موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ نہیں ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ اور اختیار نہیں ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ نئے صوبوں کےحوالے سے اتحادیوں کا سربراہ اجلاس بلا رہے ہیں، خواہش ہے نئے صوبوں کے معاملے پر اتحادیوں کا مشترکہ موقف ہو۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ اور اختیار نہیں ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو رہی اور نہ کوئی بات ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے کےلیے اجلاس بلا رہے ہیں، آزاد اور قابل قبول الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں