انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات، غیر قانونی اسلحے کے مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں جمع

انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات، غیر قانونی اسلحے کے مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں جمع

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس کے حتمی چالان میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں جبکہ 5 ملزمان صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور اعزاز کے مکمل کوائف بھی دستیاب نہیں ہیں۔

چالان میں استغاثہ کے 18 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں، جن میں سرکاری اہلکاروں کے علاوہ نجی گواہ بھی شامل ہیں، ملزمہ کی گرفتاری والے فلیٹ کے چوکیدار کو بھی گواہ نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ انمول سے بھاری مقدار میں تیار منشیات اور خام مال برآمد کیا گیا جبکہ اس سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

چالان کے مطابق منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، دونوں مقدمات گارڈن تھانے میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق شریک ملزمان سہیل اور ذیشان سگے بھائی ہیں اور دونوں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مالی معاملات دیکھتے تھے۔

چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان سمیر اور عاقب رائیڈر تھے جبکہ مفرور خواتین منشیات کراچی لاتی تھیں۔

پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 12 جون 2026 کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں