روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر عمل درآمد پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ اس پر عمل درآمد پر پیشرفت جائزہ اجلاس ہر مہینے ہو گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجراء ہماری پرخلوص کاوشوں کی عکاس ہے، اس پالیسی کے تحت اقدامات کے لیے بین الوزارتی تعاون اور جامع حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند باصلاحیت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ترجیحات میں ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنانے پر توجہ دی جائے اور ملک بھر بالخصوص بلوچستان، خیبر پختون خوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں