کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل، منعم ظفر کا امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر---فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعتِ اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

کراچی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے شہر میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلشنِ سکندرآباد کی رہائشی فیملی کی 2 سالہ بچی کو اغواء کیا گیا، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو 15 اپریل کو اغواء کیا گیا تھا اور واقعے کی ایف آئی آر کیماڑی پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی تھی، لیکن اب تک بچی کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے میر رضا کے قتل کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ان کے قاتلوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

منعم ظفر نے شہر میں کھلے گٹروں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اب تک 19 بچے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اب تک کراچی میں کتے کے کاٹنے کے 28 ہزار واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں