سعودی عرب، اقامہ، لیبر اور بارڈر خلاف ورزیوں پر 14300 افراد گرفتار
جدہ( شاہد نعیم)سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13سے 19اگست 2026کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں مشترکہ فیلڈ کارروائیوں کے نتیجے میں 14,300سے زائد خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں 6,900اقامہ قوانین، 3,982بارڈر سیکورٹی اور 3,378 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد شامل ہیں۔ سعودی وزارت کے مطابق 1,524 افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔
Load/Hide Comments




