خیبر پختونخوا میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں، سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف احتسابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جا رہا ہے، صوبےمیں کرپٹ عناصر کےلیےکوئی جگہ نہیں۔

بریفنگ میں سہیل آفریدی کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2025ء سے اب تک سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف 827 میں سے 589 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 128 ملازمین فارغ اور 6 جبری ریٹائر کیے گئے، 198 کیسز پر کارروائی جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں