سسٹم ناکام نہیں ہوا، ڈیلیور کر رہا ہے: ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سسٹم ناکام نہیں ہوا، ڈیلیور کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سسٹم کے بارے میں بہتر فیصلہ عوام ہی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی حالات پہلے بہت خراب ہوچکے تھے لیکن اب بہتری کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
اسپیکر قومی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتی، پھر ایران امریکا ثالثی کروائی جس سے پاکستان کی عزت بڑھی۔ پوری دنیا پاکستان کے ثالثی کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس میری ذمہ داری ہے کہ محنت کرنے والوں کی محنت ضائع نہ ہو۔
Load/Hide Comments




