پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محکمۂ داخلہ پنجاب نے اسلحہ ڈیلرز کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کراو دیا ہے جس کے تحت اسلحے کے موجودہ اسٹاک، خرید و فروخت اور دیگر متعلقہ کوائف آن لائن درج کیے جائیں گے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب آرمز لائسنس پورٹل پر ڈیجیٹل انوینٹری سے متعلق اسلحہ ڈیلرز کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر سے 350 سے زائد اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران آن لائن پورٹل پر تمام کوائف کے اندراج کا طریقۂ کار واضح کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر محکمۂ داخلہ نے آن لائن پورٹل پر اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت دے دی ہے۔

موجودہ اسٹاک اور اسلحے کی خرید و فروخت کے اندراج کے لیے 6 ستمبر 2026ء کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہو گا۔

صوبے میں کل 413 رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز میں سے 230 ڈیلرز ڈیجیٹل انوینٹری پر اپنے کوائف درج کر چکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں