فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کی عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کی عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج

امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کا بنیادی مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعطل کے شکار مذاکرات کو دوبارہ پٹری پر لانا تھا۔

اپنی رپورٹ میں بلومبرگ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کی عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج کی گئی۔

دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق دورے سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ اور اعلیٰ امریکی حکام سے بات چیت ہوئی تھی۔

ادھر ایران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، صدارتی دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کے دورے میں قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، فیلڈ مارشل کے دورے کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

فیلڈ مارشل نے ایران میں صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ  مجتبٰی خامنہ ای کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں