عید میلادالنبیﷺ سے متعلق ٹریفک پلان تیار، ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہوگا

جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے مرکزی جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔
کراچی میں عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے تین مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
صرف خصوصی پاس کی حامل گاڑیوں کو ہی ایم اے جناح روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔
پہلا مرکزی جلوس دوپہر ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزار حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔
دیگر دو جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوں گے۔
جلوس کے اختتام پر نشتر پارک میں میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوگی۔
Load/Hide Comments




