پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا مراسلہ، اسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو فائر سیفٹی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو فائر سیفٹی قوانین، قواعد و ضوابط اور مقررہ معیار پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام اسپتال فیسلٹی مینجمنٹ اور انفیکشن کنٹرول سے متعلق ہدایات پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں، اسپتالوں میں فائر فائٹنگ آلات، ہنگامی راستوں اور نقشوں سمیت عمارت کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی دستیابی لازمی بنائی جائے۔

اسپتال انتظامیہ کو تربیت یافتہ عملے کی موجودگی اور باقاعدگی سے فائر سیفٹی مشقیں کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کو سرکاری و نجی اسپتالوں کے فائر سیفٹی معائنے مکمل کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں کی تفصیلات پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں