نیپال میں قیامت خیز سیلاب، 362 افراد ہلاک، 1400 لاپتا

نیپال میں قیامت خیز سیلاب، 362 افراد ہلاک، 1400 لاپتا

کراچی (نیوز ڈیسک)نیپال میں قیامت خیز سیلاب، 362ہلاک افراد، 1400لاپتا ہوگئے۔ گلیشیئر کا ایک حصہ گرنے سے ہمالیہ میں تباہ کن ریلا آیا، متعدد بستیاں، سڑکیں، پل، بجلی کا ڈھانچہ اور دیگر عمارتیں سیلاب کی نذر ہو گئیں۔خوفناک ویڈیوز وائرل،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن ، غیر ملکی سیاح اور زائرین بھی لاپتا، تبت میں 3افراد ہلاک ، ایک اور سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیپال اور چین کے زیرانتظام تبت کی سرحد پر ہمالیہ کے علاقے میں گلیشیئر کے ایک بڑے حصے کے گرنے سے آنے والے تباہ کن اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق نیپال میں 359 جبکہ تبت میں 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر تقریباً 1,400 افراد لاپتا ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں