کراچی تا روہڑی 480 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی: حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی---فائل فوٹو
وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو  

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں وزیرِ مملکت کھیئل داس کوہستانی، فہد ہارون اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ملاقات میں حنیف عباسی نے بتایا کہ محکمۂ ریلوے جَلد ایندھن، آٹوموبائل، منرلز اور ایل پی جی کی ترسیل شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روز 11 ہزار ٹن کوئلہ تھر سے مین گرڈ تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ بحران کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور تعاون کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں