چینی کمپنی پنجاب کے 1000 نوجوانوں، 300 ویمن ٹرینرز کو ٹریننگ دے گی، مریم نواز کی حکام سے ملاقات میں اتفاق

اسکرین گریب / ایکس
اسکرین گریب / ایکس 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفد کے ہمراہ چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں کمپنی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

 ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ چینی کمپنی پنجاب کے1000 نوجوانوں ، 300 ویمن ٹرینرز کو ٹریننگ دے گی، ملاقات کے دوران پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیلیوری یونٹ بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے، پنجاب پاکستان اورجنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے،  پنجاب اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور مقامی اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں