سہیل آفریدی کا خواتین کیلئے ای وی بائیکس اسکیم لانے کا اعلان

سہیل آفریدی کا خواتین کیلئے ای وی بائیکس اسکیم لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کی خواتین کےلیے ای وی بائیکس اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق انتہائی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق عدالت سے جاری احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ای وی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ خواتین کےلیے ای وی بائیکس اسکیم کا پہلا فیز جلد شروع ہوگا، یہ بائیکس میرٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ای وی بائیکس کے بعد ای وی رکشوں کی اسکیم بھی لائیں گے، رکشےکلین اینڈ گرین ماحول کےلیے بہترین اقدام ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں الیکٹرک بسز کی اسکیم پر کام تیز کیا جائے، اے ڈی پی میں شامل عوامی مفاد کی تمام اسکیموں پر کام تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے، رواں مالی سال خیبر پختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں