صوبائی وزیر ناصر شاہ اور میئر کراچی نے کورنگی 5 فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی نے کورنگی نمبر کے 5 فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی ڈھائی کا برج پیپلز پارٹی نے تعمیر کیا ہے، عظیم پورہ فلائی اوور بھی پیپلز پارٹی نے تعمیر کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ شاہراہِ بھٹو بھی پیپلز پارٹی نے تعمیر کرکے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا، صنعتی علاقے میں صنعتوں کے قیام کیلئے ہم نے پانچ اقدامات کیے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ دو ارب روپے لانڈھی اور دو ارب روپے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لگا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ اور ملک کو ترقی دینے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی کو بدلنا اور اسے متعصب عناصر سے محفوظ رکھنا ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔
Load/Hide Comments




