محمد میاں سومرو کی اختیارات تحصیل سطح تک منتقل کرنے کی حمایت

سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو—فائل فوٹو
سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو—فائل فوٹو

سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو نے انتظامی اور فیصلہ سازی کے اختیارات ضلع اور تحصیل سطح تک منتقل کرنے کی حمایت کر دی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے قریب کیے جانے والے فیصلے بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

محمد میاں سومرو نے وسائل کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کے لیے صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر فنانس ایوارڈز کو لازمی قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق نگراں وزیرِ اعظم نے سرکاری فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے آزادانہ نگرانی، مسلسل آڈٹ اور سخت احتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مضبوط مقامی فیصلہ سازی اور مالیاتی احتساب سے گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں