اڈیالہ جیل کے گیٹ توڑنے نہیں آ رہے، ہم انصاف چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اڈیالہ جیل کے گیٹ توڑنے نہیں آ رہے، ہم انصاف چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ توڑنے نہیں آرہے، چاہتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمیں عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 320 دن ہوئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بانی چیئرمین کو 7 سزائیں ہوئیں، 3 سو کیسز بنے، 3 سال سے جیل میں ہیں، اب بس ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال شفٹ کر کے علاج کرایا جائے، ہم نے پاکستان کی اہم سفارتی کامیابیوں میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات ہوئے تو ہم نے اپنا جلسہ منسوخ کیا، ایران چین کے وفود آئے ہم اسمبلی میں ساتھ بیٹھے، بدقسمتی ہے دوسری جانب سے کوئی پیشرفت کے لیے تیارنہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ آپ خود کہتے ہیں سسٹم کا ری سیٹ چاہیے، اگر آپ اس کے لیے تیار نہیں تو عوام خود ہی یہ ری سٹ کردیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہتری اسی میں ہے کہ تناو کو ختم کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاج پر ساری اپوزیشن ہمارے ساتھ ہے، احتجاج پر بھی ہم تمام جماعتوں کو ساتھ چلنے کےلیے کہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی کے باہر بھی عوامی مسائل پر اکٹھے چلیں گے، بشری بی بی کو ایک کیس میں اندر رکھا گیا ہے، یہ غیرانسانی سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمارا موقف واضح ہے، عوامی مطالبات پر بات ہونی چاہیے، ہم ریاست مخالف یا پاکستان مخالف بیانیے کے ساتھ نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بات چیت کے لیے ابھی کوئی اشارہ نہیں آیا، ہم سمجھتے ہیں مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے، اس نہج پر اس لیے پہنچے کہ ہماری بات نہیں سنی جارہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈونیشن لی ہے، ہمارے اکاؤنٹ کلیئر ہیں، جو بھی فنڈنگ آتی ہے وہ اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ہے، تمام ڈونیشن بینکنگ چینل سے آتی ہے، ہمارا آڈٹ ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر کسی صحافی کی ٹرولنگ کی حمایت نہیں کرتے، احتجاج کرنا ہماری مجبوری ہے، اگر ڈائیلاگ ہوگا تو ہم تیار ہیں، بانی نے بھی کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میری بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، میری اُن سے آخری ملاقات 15 اکتوبر 2025ء کو ہوئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں