میچور اثاثوں کو بحالی کیلئے او جی ڈی سی ایل اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) لمیٹڈ اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق امریکی کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت سے او جی ڈی سی کے میچور اثاثوں کو بحال کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدہ او جی ڈی سی کی جامع پروڈکشن آپٹمائزیشن مہم کا حصہ ہے۔ او جی ڈی سی کے 18 بڑے میچور اثاثوں میں 12 آئل فیلڈز، 6 گیس وکنڈینسیٹ فیلڈز شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی کی موجودہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل، گیس کی پیداوار 815 ایم ایم ایس سی ایف ڈی جبکہ ایل پی جی کی پیداوار 780 میٹرک ٹن ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی اور امریکی کمپنی کا معاہدہ پاک امریکا توانائی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں