راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھول دیے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھول دیے گئے

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ سے اوپر پہنچ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے اسپل ویز بدھ کو دوپہر اڑھائی بجے کھولے گئے۔ 

ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو اسپل ویز کھلنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں