کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش کیمپ پہنچا دی گئی
اسپانٹک کی 7027 میٹر بلند چوٹی پر جاں بحق ہونے والی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی لاش بیس کیمپ پہنچا دی گئی، رضاکار کوہ پیماؤں نے میت کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کی، موسم صاف ہوتے ہی لاش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کے مطابق ڈاکٹر اسماء مشتاق 21 اگست کو کیمپ تھری پر بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں، برف میں دب جانے کے باعث میت کی تلاش اور منتقلی میں مشکلات پیش آئیں۔
سرچ آپریشن کے دوران مقامی رضاکار کوہ پیماؤں نے میت کیمپ تھری سے نیچے منتقل کی اور اب اسے اسپانٹک بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق موسم اور فضائی حالات سازگار ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت اسکردو منتقل کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




