ٹونی بلیئر نے کتابوں سے فلسطین کا نام ہٹانے کا مطالبہ کیا، سابق برطانوی سفیر کا دعویٰ
کراچی (نیوز ڈیسک) سابق برطانوی سفیر کا دعویٰ کیا ہے کہ ٹونی بلیئر نے کتب سے فلسطین کا نام ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، گرین اسٹاک کے بقول بلئیر نے فلسطینی اتھارٹی پر دباؤ ڈالا، ’فلسطین‘ کی جگہ یہودی اصطلاح ’سماریہ‘ استعمال کرنے پر زور دیا، محمود عباس نے مبینہ مطالبہ مسترد کردیا، بلیئر کے ترجمان نے الزام کو ’مکمل من گھڑت‘ قرار دے کر تردید کردی۔
Load/Hide Comments




