چین نے مشرق وسطیٰ کے نئے سیکورٹی نظام میں علاقائی ممالک کی حمایت کردی
قاہرہ (اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئے سیکورٹی نظام کے قیام میں علاقائی ممالک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، ایک دہائی بعد اپنے پہلے دورہ مصر کے موقع پر چینی صدر نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے مسترد کیا جانا چاہئے۔تفصیلات کےمطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بدھ کے روز ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں “بیرونی مداخلت” کی مخالفت کریں، انہوں نے کہا کہ بیجنگ امریکا-ایران جنگ کی وجہ سے خطرے میں پڑنے والی بحری جہاز رانی کو محفوظ بنانے کےلئے علاقائی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔قاہرہ کا ایک دہائی میں پہلا دورہ کرنے والے شی جن پنگ کے یہ بیانات ان کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ گفتگو کے دوران سامنے آئے، جب بیجنگ جنگ کے اثرات سے نمٹنے اور سرمایہ کاری کو وسعت دیتے ہوئے خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔




