کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے، 10 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رضوان اور شعیب سے 30 بور پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 1 فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 30 بور کے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے شرافی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم نور سلطان سے اسلحہ و گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 سی 3 میں مبینہ مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے، جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
شاہراہِ نور جہاں اور نیو کراچی سیکٹر 11 آئی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔




