بلوچستان: 24 گھنٹے میں 36 دہشتگرد جہنم واصل، آئی ایس پی آر

بلوچستان: 24 گھنٹے میں 36 دہشتگرد جہنم واصل، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں جاری بھرپور کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 36 دہشت گر د جہنم واصل کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جن کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا، اس دوران 26 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں 2 بھارتی اسپانسرڈ ہشت گرد ہلاک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق سبی کے علاقے بھاگ میں بھارتی اسپانسر 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق 2026 میں بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 1188 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں