ای فائلنگ نظام کی کامیابی کیلئے وکلاء کی عملی تجاویز انتہائی اہم ہیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ای فائلنگ نظام کی کامیابی کےلیے وکلاء کی عملی تجاویز انتہائی اہم ہیں۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں قومی ای فائلنگ نظام سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب بار اور اسلام آباد بار کونسلز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر سی جے پی یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بار مجوزہ ای فائلنگ نظام کی بنیادی صارف اور اس کے کامیاب نفاذ میں اہم شراکت دار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس لیے وکلاء کی عملی تجاویز کو نظام کی تیاری میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل اسٹینڈرڈائزڈ ای فائلنگ سسٹم کا مقصد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں یکساں نظام متعارف کروا کر عدالتی عمل کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرارز اور صوبائی بار کونسلز کے نامزد ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو ای فائلنگ کے معیاری ٹیمپ لیٹس کو حتمی شکل دے گی۔

اعلامیے کے مطابق حتمی ٹیمپ لیٹس پالیسی ہدایات کے لیے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں