ن لیگ سمجھتی ہے کہ صوبوں پر بات کرنا قبل ازوقت ہے: رانا ثناء اللّٰہ

ن لیگ سمجھتی ہے کہ صوبوں پر بات کرنا قبل ازوقت ہے: رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ صوبوں پر بات کرنا قبل ازوقت ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ صوبوں پر ریفرنڈم کےلیے بھی پہلے پارلیمنٹ میں ہی جانا پڑے گا، جب وقت آئے گا تو مسلم لیگ (ن) ضرور پوزیشن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو قرارداد سندھ اسمبلی نے منظورکی ویسی ہی قراردادیں پہلے بھی منظور ہوچکی ہیں۔ صوبوں کے معاملے میں کل جو حدت اور شدت پیدا کی گئی وہ غیرضروری تھی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں تقریرکے دوران قومی اسمبلی کو غیرضروری طورپرنشانہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کیسے کہتے ہیں کہ 26ویں ترمیم پر ہمیں پتہ نہیں تھا۔ 26ویں ترمیم پر مشاورت ہوئی، ڈیڑھ مہینہ تو فضل الرحمان کے گھر کے باہر بیٹھے رہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کینال کے معاملے پر بھی سندھ میں ہنگامے یا احتجاج ہوئے تھے، مراد علی شاہ اور وفاق سے ہم نے ہی ڈیل کیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پیپلز پارٹی کی نہیں سندھ کے لوگوں کی آواز ہے۔ کینال کے معاملے میں بھی پیپلز پارٹی نے تھوڑی تاخیر کی۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کو اس احتجاج میں شامل ہونا پڑا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدہ لینے اور لوگوں سے اٹیچ ہونے کےلیے قرارداد پیش کی اور تقاریر کیں۔ صوبوں کے معاملے پر اس وقت ایسی کوئی صورت نہیں کہ کسی کو اتنا سخت موقف لینے کی ضرورت ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں