کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم ملک ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج، واقعے کی وائرل ویڈیو میں نوجوان پر تین لڑکوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
متاثرہ نوجوان علی جعفری نے دعویٰ کیا کہ دوستوں کے ساتھ ڈیفنس فیز 6 میں کھانا کھانے گیا تھا، کھانا کھا کر باہر نکلا تو سر پر کسی نے ڈنڈا مارا جس سے وہ بےہوش ہوگیا۔
اس موقع پر ملزمان اسے کار میں ڈال کر لے گئے، تشدد کیا جبکہ ایک لڑکا پستول تانے کھڑا رہا، ملزمان معافی مانگنے کا کہتے رہے۔
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ ملزمان نے پیسے مانگے، اس کے اکاؤنٹ سےخریداری کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا گزری تھانے کی حدود میں گیمنگ زون میں جھگڑا ہوا تھا، تشدد کا واقعہ 29 اگست کو پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments




