ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ہیں، پارٹی انتخابات سے ہی ختم ہوں گے: مصطفیٰ کمال

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات موجود ہیں اور یہ اختلافات نچلی سطح تک بھی پہنچ چکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو مضبوط بنانے کا واحد راستہ پارٹی انتخابات ہیں، جو اکتوبر میں ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کی بہت کوشش کی، تاہم ممکن ہے کہ اس میں کوئی کمی رہ گئی ہو، پارٹی انتخابات کے بغیر ان اختلافات کا خاتمہ ممکن نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں کارکنان جسے کامیاب اور جسے ناکام قرار دیں، سب کو اس فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی اختلاف نہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی کے حوالے سے بھی پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے معاملات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجوزہ آئینی ترمیم مان لی جاتی تو آج گلی کوچوں میں اختیارات اور وسائل موجود ہوتے۔

مصطفیٰ کمال نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق کہا کہ اس میں کسی ایک جماعت کی فتح یا ناکامی نہیں ہوگی بلکہ یہ ملک کی فتح یا ناکامی کا معاملہ ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں