صوابی میں فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپا، 12 کروڑ کا غیرقانونی سگریٹ پیپر برآمد

صوابی میں فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپا، 12 کروڑ کا غیرقانونی سگریٹ پیپر برآمد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ صوابی میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری پر چھاپا مارا گیا ہے جہاں سے 12 کروڑ روپے مالیت کا غیرقانونی سگریٹ پیپر برآمد ہوا ہے۔ 

ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ہزار 225 کارٹن سگریٹ پیپر قبضے میں لے لیا گیا۔ غیرقانونی سگریٹ پیپر کی برآمدگی سے قومی خزانے کو 6.1 ارب روپے کے ممکنہ نقصان سے بچالیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سگریٹ پیپر سرکاری گودام مردان منتقل کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں