بھارت اور جاپان کی فضائی مشق 9 تا 21 ستمبر جودھپور میں ہوگی
لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی فضائیہ اور جاپانی فضائی دفاعی فورس کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق ’’ویئر گارڈین 26‘‘ اس ماہ 9سے 21ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان کے جودھپور ایئر فورس اسٹیشن اور ملحقہ فضائی حدود میں منعقد ہوگی۔ مشق میں جاپانی فضائی دفاعی فورس کے تین F-2A لڑاکا طیارے اور تقریباً 110 اہلکار شرکت کریں گے۔ جاپانی طیارے فوکوکا پریفیکچر میں واقع تسوئیکی ایئر بیس کے 8 ویں ایئر ونگ سے روانہ ہوں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جاپانی F-2 لڑاکا طیارے کسی دوطرفہ فضائی مشق کیلئے بھارتی فضائی اڈے سے آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
Load/Hide Comments




