پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تجاویز کا جواب دینے کیلئے حکومت، جماعت اسلامی مذاکرات

اسلام آباد میں حکومت اور جماعت اسلامی کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مذاکرات جاری ہیں، آج کے مذاکرات میں حکومت جماعت اسلامی کی تجاویز کا جواب دے گی۔

جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس پہنچ گیا، حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

حکومتی ٹیم میں رانا ثناء اللّٰہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں، مذاکرات میں حکومت جماعت اسلامی کی تجاویز کا جواب دے گی۔

اس سے قبل 7 ستمبر کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق  حکومت کو تجاویز و سفارشات پیش کی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں