سانحہ پمز اسپتال، بچے کی جان بچانے والی نرس کو چینی کمپنی نے 10 لاکھ روپے انعام دیا
اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دوران بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو اُن کی بہادری پر چینی کمپنی کی چیئر پرسن نے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
یان جن نے رضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
پمز اسپتال آتشزدگی میں جاں بحق بچے کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی ڈاکٹر کو کچھ نہیں ہوا، صرف بچے جلنے تھے۔
سی ڈی اے کے فائر ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ دی تھی کہ پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے۔ یہ بھی کہا کہ ہنگامی اخراج کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند تھے۔
Load/Hide Comments




