کراچی: غلط کینولا لگنے سے بچے کا ہاتھ ضائع، ذمے دار ڈاکٹر و عملہ گرفتار نہ ہوا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے پر مقدمے میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر غلط کینولا لگنے سے بچے کے ہاتھ ضائع ہونے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹرز اور عملے کو فی الحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو واقعے کی تفتیش کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فلاحی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو ابتدائی طور پر کینولا لگایا گیا، 4 دن بعد بچے کے والدین اسے کینولا نکلوانے گئے تو بچے کے ہاتھ میں انفیکشن تھا۔

پولیس حکام کے مطابق والدین اپنی مرضی سے اسے جناح اسپتال لے کر گئے، والدین کے مطابق جناح اسپتال کے عملے نے کہا کہ کینولا کی وجہ سے انفیکشن پھیلا ہے، بچے کو اورنگی ٹاون کے نجی اسپتال لایا گیا، جہاں اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل طور پر تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں