اسلام آباد: نجی تعلیمی اداروں کیلئے فائر اینڈ لائف سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد: نجی تعلیمی اداروں کیلئے فائر اینڈ لائف سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کیلئے فائر اینڈ لائف سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پیرا نے تمام نجی اسکولوں کو سی ڈی اے سے سیفٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ 

اپنے بیان میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا کہنا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے 15 دن کے اندر فائر سیفٹی این او سی جمع کروائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکول سیل کردیے جائیں گے۔

پیرا نے طلبہ اور اسکول اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں