ادارہ نورِ حق کس کی زمین پر بنا ہے، میئر کراچی، جماعت اسلامی کے مرتضیٰ وہاب کیخلاف نعرے

فائل فوٹو: سٹی کونسل کراچی
فائل فوٹو: سٹی کونسل کراچی 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ادارہ نورِ حق کس کی زمین پر بنا ہے، فلاحی اداروں کے نام اور چندے پر سیاست کرنے والوں کے خلاف ہوں۔

کراچی کی سٹی کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق کی زمین سے متعلق بیان پر ہنگامہ آرئی ہوئی۔

جماعت اسلامی کے ارکان نے میئر کراچی کے خلاف نعرے لگائے، شور شرابا کیا، حزب اختلاف کے اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔

کے ایم سی کے اسپتالوں میں زیرِ تربیت ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ادارے کو کسی کے حوالے نہیں کرنا چاہیے، ایجنڈے میں ادھوری چیزیں شامل کرکے منظوری کروا لی جاتی ہیں، اپنی بڑی عمارتیں نجی اداروں کے حوالے نہیں کرنی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بولٹن مارکیٹ کی پلاسٹک مارکیٹ آپ نے نجی کنٹریکٹر کے حوالے کردیں، آہستہ آہستہ کے ایم سی کی زمینیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ نرسنگ کالج عباسی شہید اسپتال میں بنایا تھا جو فعال نہیں، فیصلہ ہم نے کرنا ہے عمارت کو بند رکھنا ہے یا اس سے لوگوں کی خدمت کرنی ہے، اثاثہ شہر کی عوام کی امانت ہے اور ہونا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں