مریم نواز کا سرکاری جہاز میں لندن کا نجی دورہ سوا 6 کروڑ کا پڑا، فواد چوہدری

مریم نواز کا سرکاری جہاز میں لندن کا نجی دورہ سوا 6 کروڑ کا پڑا، فواد چوہدری

قومی ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا سرکاری جہاز میں لندن کا نجی دورہ سوا 6 کروڑ روپے کا پڑا، عظمیٰ بخاری سے خرچ کی رسید نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں 26 فروری سے اب تک 119 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت11سو ارب بجلی پر لےچکی، کپیسٹی پیمنٹ 1800 ارب دے چکے ہیں، 6 کھرب روپے ٹیکس کے کپیسٹی پیمنٹ سمیت دیگر چیزوں میں دے رے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ٹیکس کے پیسوں سے گاڑیوں سے بڑھ کر اب جہاز لیے جارہے ہیں، پنجاب میں وزیراعلیٰ اور سینئر وزیر کے الگ الگ جہاز لیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز سرکاری جہاز میں لندن گئیں، نجی دورہ سوا 6 کروڑ روپے کا پڑا، عظمی بخاری کہتی ہیں مریم نے رقم اپنی جیب سے ادا کی۔

قومی ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں نے عظمیٰ بخاری سےادائیگی کی رسید مانگی، وہ بھی نہیں دی جائے گی، صدر مملکت، وزیر داخلہ بھی سرکاری جہازوں پر دوروں پر رہتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں