حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں آبپارہ چوک پر خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں اس وقت دہرا نظام چل رہا ہے، جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خلاف سڑکوں پر ہے، 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں مریم نواز نے11 ارب روپے کا جہاز خریدا، سب کچھ تباہ کردیا لیکن حکومت اپنے خرچے کم کرنے پر تیار نہیں، 8 کروڑ مزدور دیہاڑی دار ہیں، 84 فیصد کو بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں 11 ہزار اسکول بیچ دیے، پنجاب میں 9ویں کلاس کے 52 فیصد بچے فیل ہوگئے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب کو ایک جیسی تعلیم دی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں 35 مقامات پر دھرنے چل رہے ہیں، ہم 20 تاریخ کو نکلیں گے اور اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔




